پاکستان

سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

خیبرپختونخواکی 7 جنرل اور 2 خواتین کی نشستوں پر الیکشن ہوں گے، اسی طرح 2 ٹیکنوکریٹ کی سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے یہ انتخابات کب ہوں گے؟ تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے۔ خیبرپختونخواکی 7 جنرل اور 2 خواتین کی نشستوں پر الیکشن ہوں گے، اسی طرح 2 ٹیکنوکریٹ کی سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ثانیہ نشترکی خالی نشست پرپولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button