کھیل
شاداب خان کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعا کی اپیل
"الحمداللہ، میری سرجری کامیاب رہی 'اب میرا اگلا مرحلہ ریکوری اور ری ہیب کا ہے'آپ سب کی دعاؤں اور حمایت کا شکریہ، جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل رائونڈر شاداب خان کے دائیں کندھے کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے جس کے بعد انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ شاداب خان نے لکھا کہ "الحمداللہ، میری سرجری کامیاب رہی ہے۔ اب میرا اگلا مرحلہ ریکوری اور ری ہیب کا ہے۔ شاداب خان نے مداحوں سے دعاں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی دعاں اور حمایت کا شکریہ، براہ کرم جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔