کھیل

انڈر 19ایشیاء کپ فائنل، بھارتی ٹیم کا غیر اخلاقی رویہ، سرفراز احمد کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) انڈر 19ایشاء کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کے غیر اخلاقی روپے پر قومی ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد بول پڑے ہیں اور انہوں نے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے انڈر 19 ایشیاء کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے پر خاموشی توڑ دی اور اسے غیر اخلاقی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے فائنل کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے پر تبصرہ کیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا میچ کے حوالے سے بھارت کا رویہ درست نہیں تھا اور بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا لیکن ہم نے فتح اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ منائی، کیونکہ کرکٹ میں ہمیشہ کھیل کا جذبہ ہونا چاہیے، بھارت نے جو کیا، وہ ان کا فعل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں مقابلے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات اور احترام کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button