شوبز

کورلوش عثمان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی مگر کیا؟

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورلوش عثمان کے مرکزی کردار براق اوزچیویت(عثمان بے ) نے سیریز کو الوداع کہہ دیا

ترکیہ (شوبز ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی ترک ڈرامہ سیریز ”ارطغرل غازی” کے سیکوئل کورلوش عثمان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی مگر کونسی؟ تفصیل منظر عام پر آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کے مرکزی اداکار براق اوزچیویت نے نئے سیزن کے لیے فی قسط 4 ملین(40 لاکھ) ترک لیرا کا مطالبہ کیا تھا۔ براق اوزچیویت نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں لکھا کہالوداع کہنا ایک عظیم خوبی ہے، ترکش اداکار نے شیئر کی گئی اسٹوری میں ناظرین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ بھی اداکیا۔ فی الحال پروڈکشن ٹیم کی جانب سے براق اوزچیویت کے متبادل عثمان بے کے کردار کیلئے کسی اداکار کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس مطالبے کے بعد ڈائریکشن ٹیم اور براق اوزچیویت کے درمیان اختلافات سامنے آئے حتی کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بھی ان فولو کردیا تھا تاہم اب براق اوزچیویت نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں سیریز چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button