کینسر کی عام قسم کون سی ہے؟ اور تیزی سے کیوں پھیلتی ہے؟ وجہ سامنے آگئی
اگر آپ برگر یا فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین ہیں تو اس عادت سے بھی پھیپھڑوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے: جرمنی تحقیق

جرمنی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے کینسر کی عام قسم کون سی ہے؟ اور یہ تیزی سے کیوں پھیلتی ہے؟ اس حوالے سے طبی تحقیق میں تمام وجوہات سامنے آگئی ہیے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرنل Thorax میں شائع ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ برگر یا فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین ہیں تو اس عادت سے بھی پھیپھڑوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق میں ایک لاکھ سے زائد بالغ افراد کی صحت اور غذائی عادات کا جائزہ 12 سال تک لیا گیا۔ اس عرصے میں 1706 افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔
غذائی عادات سے متعلق سوالناموں کے ڈیٹا سے انکشاف ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاں بشمول آئس کریم، تلی ہوئی غذائی، ڈبل روٹی، کیک، پیسٹری، نمکین اشیا، ناشتے کے cereals، انسٹنٹ نوڈلز، مارجرین، سافٹ ڈرنکس، چینی سے بنے فروٹ جوسز، برگر اور پیزا وغیرہ کے استعمال سے کینسر کی اس قسم کا خطرہ بڑھتا ہے۔