انٹرنیشنل

مکیش امبانی اپنی کمپنی سے کتنی تنخواہ وصول کرتے ہیں؟

مکیش امبانی کو 2008ء سے 2020ء تک کے مالی برسوں کے دوران انہیں ریلائنس کی جانب سے سالانہ 15 کروڑ تنخواہ کے طورپر ادا کیے جاتے تھے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاء کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اپنی کمپنی سے کتنی تنخواہ وصول کرتے ہیں؟ ا س حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد سب کے سب دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی 98 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ہیںمگر وہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی کے طور پر کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟ اس کی وجہ کووڈ 19 کی وباء تھی جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہوا تھا تو مکیش امبانی نے ریلائنس کے لیے کام کرنے پر تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل 2008ء سے 2020ء تک کے مالی برسوں کے دوران انہیں ریلائنس کی جانب سے سالانہ 15 کروڑ تنخواہ کے طورپر ادا کیے جاتے تھے۔

ریلائنس کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشوارے کے مطابق مکیش امبانی کسی قسم کے الانسز یا دیگر مراعات بھی نہیں لیتے۔ البتہ ان کے بیٹے اننٹ امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی ضرور اس کمپنی سے کافی بھاری معاوضہ حاصل کر رہے ہیں۔ ایشا امبانی، آکاش امبانی اور اننت امبانی تینوں کو ایک جیسا معاوضہ دیا جاتا ہے جو 2.31 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ مکیش امبانی کی اہلیہ اگست 2023 تک ریلائنس کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں اور انہیں 2 لاکھ روپے sitting fees کے طور پر ادا کیے جاتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button