پاکستان
سیالکوٹ میں سیلاب میں بہہ کر آنیوالے 3 ہرن کو ریسکیو کرلیا گیا

سیالکوٹ میں سیلاب میں بہہ کر آنے والے 3 ہرن کو ریسکیو کرلیاگیا۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف کےمطابق ہرن چپراڑ اور بجوات کے علاقوں سے ریسکیو کیے گئے۔ 2 ہرن ری ہیبلیٹیشن کے لیے لاہور جلو پارک منتقل کر دیے گیے ہیں۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ایک زخمی ہرن کو سیالکوٹ وائلڈ بریڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث دریائےچناب، ستلج اور راوی بدستور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سیلاب کے باعث پنجاب بھر میں اب تک مجموعی طور پر 45 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
پنجاب میں پاک فوج، رینجرز اور ریسکیو سمیت مختلف اداروں نے سیلابی صورتحال کے دوران بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ساڑھے 9 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔