سوشل ایشوز
فصل ختم، ٹماٹر مارکیٹ سے غائب، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں فصل ختم ہونے کے بعد ٹماٹر مارکیٹ سے غائب ہوتے جا رہے ہیں جبکہ اس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں جس کے بعد غریب عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ، پشاور میں ٹماٹر کی قیمت 400 سے 500روپے فی کلو ہے۔ کوئٹہ اور کراچی میں ٹماٹر آج کمی کے بعد 350روپے میں فروخت ہونے لگا، گزشتہ روز 500 روپے فی کلو تک میں بیچا گیا تھا۔ جنوبی وزیرستان لوئر، وانا میں 400 روپے جبکہ بلوچستان کے شہر حب میں ٹماٹر 500 روپے بیچا جارہا ہے۔