پاکستان

27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ، اعظم نذیر تارڑ نے بڑا بیان داغ دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) 27ویں آئینی ترمیم کا معاملے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد سیاسی جماعتوں سمیت ملک بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ایوان نے دو تین اچھی تجاویز دی ہیں اس پر بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں، اگرقومی اسمبلی میں کسی قسم کی ترمیم منظور ہوئی تو اس کی سینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج27 ویں آئینی ترمیم، ترامیم کے ساتھ پاس ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے آج بھی قومی اسمبلی اجلاس کے دوران27 ویں ترمیم کے حوالے سے احتجاج کیا اور ترمیم کو یکسر مسترد کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button