پاکستان

ملک میں سیاست کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہونا ضروری : بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور (کھوج نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سیاست کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہونا ہر صورتحال میں بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کو پتا ہے کہ ہاں! میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن میں اسرائیل اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ ہوں گے جو مجھ پر الزامات لگائیں گے مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں، کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جاسکتی اور میرا خیال ہے کہ اس وقت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں، یقینا یہ ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ ہے، ہمیں اپنی جدوجہد بھی جاری رکھنی چاہیے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات تھے مگر آج اگر کسی وجہ سے اختلاف آگیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری ان کے ساتھ کھٹی ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button