چیف ایگزیکٹو گوگل کی اے آئی ٹیکنالوجی کے متعلق نئی پیشگوئی، سب حیران

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کے چیف ایگزیکٹو نے اے آئی ٹیکنالوجی کے متعلق نئی پیشگوئی کر دی ہے جس کے بعد صارفین سمیت پوری دنیا کے لوگ حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کا کہنا تھا کہ ‘اے آئی انسانی تاریخ کی سب سے اہم ٹیکنالوجی ہے اور اس میں لاتعداد فوائد کے مواقع چھپے ہیں، تو ہمیں سماجی انتشار کے دوران اس پر کام جاری رکھنا ہوگا’۔ سندر پچائی کی کمپنی اے آئی ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ کام کر رہی ہے۔ اکتوبر 2025 میں گوگل نے اپنا نیا ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرایا تھا جسے بہت زیادہ سراہا گیا۔
سندر پچائی نے زور دیا کہ اس ٹیکنالوجی سے نئے مواقع پیدا ہوں گے مگر یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کے باعث کچھ ملازمتیں متروک ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘اس ٹیکنالوجی کے ارتقا سے مخصوص ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے تو لوگوں کو اسے اپنانے کی ضرورت ہے اور اس سے کچھ شعبے ماضی کا قصہ بن سکتے ہیں، تو بطور معاشرہ، میرے خیال میں ہمیں اس بارے میں بحث کرنی چاہیے’۔
سندر پچائی کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی یونیورسٹی کے موضوع یا شعبے کو اے آئی سے تحفظ کی ضمانت حاصل نہیں، لوگ جس کیرئیر کو چاہتے ہیں اس پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ‘جہاں تک میں دیکھ رہا ہوں، ضروری نہیں کہ جو ہم سوچ رہے ہوں ویسا ہو جائے، میرے خیال میں بچوں اور نوجوانوں میں اس ٹیکنالوجی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں کامیاب ہوسکیں’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘میرے خیال میں لوگوں کو اے آئی کو سیکھنے کی ضرورت ہے اور یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اس ٹیکنالوجی سے کافی کچھ بہتر ہوگا، اب چاہے آپ استاد ہوں، ڈاکٹر یا کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں، آپ کو ان ٹولز کو استعمال کے بارے میں سیکھنا چاہیے’۔



