کھیل

انڈر 19 ایشیاء کپ، قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف تاریخی فتح، وزیراعظم کی جانب سے کروڑوں روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) انڈر 19ایشیاء کپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی جانب سے بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پوری ٹیم کیلئے کروڑوں روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ایشین انڈر 19چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کیا گیا، شہبازشریف نے تمام کھلاڑیوں کا خود استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی،وفاقی وزراء اور کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فردا فردا تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا، وزیراعظم نے بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا، بھارت کو بدترین شکست پر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کل خود دیکھا ٹیم جس جوش و جذبے سے میدان میں لڑرہی تھی اس کی مثال نہیں ملتی، مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کو آپ پر فخر ہے۔

وزیر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا امیدکرتاہوں کہ آپ کارکردگی کے تسلسل کوبرقرار رکھیں گے، آپ بہت جلد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان لائیں گے ، چیئرمین پی سی بی کو کہتا ہوں کہ تمام کھلاڑیوں کا بھرپور خیال رکھاجائے ، تمام کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت بہم پہنچائی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ میں سے بہت سے کھلاڑی کل پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے سمیرمنہاس کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور ان کو ہیرو قرار دیا، شہباز شریف نے محسن نقوی کو پی سی بی معاملات احسن طریقے سے چلانے پر مبارکباد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button