نگرنگرسے
ایس ایچ او کی گاڑی سمت 3گاڑیوں کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کراچی کی سپر ہائی وے پر ایس ایچ او نوری آباد کی گاڑی سمیت 3گاڑیوں کی آپس میں ٹکر ہونے کی وجہ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر ایس ایچ او نوری آباد کی گاڑی سمیت 3گاڑیوں کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ایس ایچ او نوری آباد نے موقع پر موجود افراد سے بدتمیزی کی۔ ایس ایس پی کے مطابق ایس ایچ او نوری آباد کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔



