سوشل ایشوز

حکومت کا نئے سال پر عوام کیلئے بڑا تحفہ، ایل پی جی کی قیمتوں حیران کن اضافہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت کا نئے سال کے موقع پر عوام کے لئے بڑا تحفہ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مائع پیٹرولیم گیس(ایل پی جی)کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی 10روپے69پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 219روپے 68پیسے مقرر ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کا 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر 126روپے 9پیسے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کے 11.8کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2592روپے 19پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026ء سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button