پاکستان

پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، حیران کن اضافہ

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26روپے 62پیسے اور ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141روپے 29 پیسے ہوگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا اور ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141روپے 29 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر 266روپے 21 پیسے ہوگئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

سجل علی کے بھارتی فنکاروں سے خفیہ رابطوں کا انکشاف، شوبز انڈسٹری ہل گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button