ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی کو روانہ کتنے لوگ استعمال کرتے ہیں؟اعدادو شمار آگئے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن اے آئی کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) چیٹ جی پی ٹی کو روزانہ کتنے لوگ استعمال کرتے ہیں؟ اس کے متعلق اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اے آئی چیٹ جی پی ٹی کی انتظامیہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ روزانہ 4 کروڑ افراد چیٹ جی پی ٹی کو صحت سے متعلق سوالات کے جوابات جاننے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے علامات، ادویات، علاج کے طریقوں اور دیگر تفصیلات کے حصول کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے رجوع کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیت جی پی ٹی سے پوچھے جانے والے سوالات میں 5 فیصد سے زائد صحت سے متعلق ہوتے ہیں۔ اسی طرح چیٹ جی پی ٹی کے 80 کروڑ میں سے 20 کروڑ صارفین ہر ہفتے کم از کم ایک بار ضرور صحت سے متعلق کوئی سوال پوچھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button