ٹیکنالوجی

ڈرائیونگ سے تنگ افراد کیلئے بڑی خوشخبری، خود کار ڈرائیونگ کار مارکیٹ میں آگئی

لاس ویگاس( مانیٹرنگ ڈیسک) خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیاں فی الحال صرف چند ممالک میں رائیڈ شیئرنگ سروسز کے لیے دستیاب ہیں مگر آپ ایسی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر ٹینسر روبو گاڑی کو پیش کیا گیا۔ خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی یہ گاڑی عام افراد کے لیے تیار کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق آپ خود بھی اس گاڑی کو چلا سکتے ہیں، بس ڈرائیور سیٹ پر بیٹھ کر ٹچ اسکرین ڈسپلے پر بیٹھ کر بٹن دبانے پر اسٹیئرنگ وہیل اور بریک پیڈلز وغیرہ نمودار ہوتے ہیں۔ خودکار ڈرئیونگ موڈ میں اسٹیئرنگ وہیل ڈرائیور سیٹ کی سائیڈ اسکرین کے اندر موجود ہوتا ہے۔ اس میں درجنوں مائیکرو فونز بھی نصب ہیں جن کے ذریعے آپ گاڑی کو ہدایات دے سکتے ہیں جیسے ائیر کنڈیشنر کو ایڈجسٹ کراسکتے ہیں یا گاڑی کا شیشہ نیچے کراسکتے ہیں۔

گاڑی میں ہر مسافر کی اپنی اسکرین ہوگی جبکہ مجموعی طور پر 4 ڈسپلے دستیاب ہوں گے۔ ہر ڈسپلے کے اوپر ایک کیمرا نصب ہوگا جو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کرے گا۔ ڈرائیور سیٹ پر موجود فرد اس وقت ایسا کرسکے گا جب گاڑی خودکار ڈرائیونگ موڈ پر ہوگی۔ اس میں کیمرے، لیڈار، ریڈار اور الٹرا سونک سنسرز نصب ہیں جو سڑک پر چلتے ہوئے اشیا کو دیکھتے ہیں یا راستہ تلاش کرتے ہیں۔ گاڑی کے ہر کونے میں چھوٹے بیرونی ڈسپلے ہیں جو راہ گیروں کو بتاتے ہیں کہ وہ سڑک سے گزر سکتے ہیں۔ یہ گاڑی سلور اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگی۔ کمپنی نے ابھی اس روبو کار کی قیمت نہیں بتائی مگر یہ ضرور بتایا کہ یہ رواں سال کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button