بھارت نے اپنے شہریوں کو ایران سے نکلنے کا مشورہ دیدیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بھارت نے ایران میں رہنے والے اپنے شہریویں کو ملک سے فل الفور نکلنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کے باعث بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تہران میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جو بھارتی شہری اس وقت ایران میں موجود ہیں، وہ دستیاب ذرائع بشمول کمرشل پروازوں کے ذریعے جلد از جلد ایران چھوڑ دیں۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے اندازے کے مطابق ایران میں عموما تقریبا 10 ہزار بھارتی شہری موجود ہوتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام بھارتی شہری اور بھارتی نژاد افراد احتیاط برتیں، احتجاج یا مظاہروں کے مقامات سے دور رہیں، ایرانی حکام کی ہدایات پر عمل کریں، بھارتی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور مقامی میڈیا پر صورتحال کی نگرانی کریں۔



