انٹرنیشنل
ٹرمپ کے جواب پر ایران کا کرارا ردعمل، یورپی ممالک میں تھرتھرلی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ کے جواب پر ایران نے کرارا ردعمل دیا جس کے بعد امریکا اور اسرائیل سمیت یور پی ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کے خلاف ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کوطویل اور تھکا دینے والے مذاکرات سے کوئی فائدہ نہیں، کسی بھی ایٹمی معاہدے کے لیے ایرانی قوم کے مفادات سرخ لکیر ہیں۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ خطے میں یورپی فوجی دستوں کو دہشت گرد سمجھا جائے گا، محدود حملوں سمیت کوئی بھی امریکی کارروائی جارحیت سمجھی جائے گی۔



