آئی پی ایل، ابھیشیک شرما کی اظہار ناراضگی مہنگی پڑ گئی، بڑا جرمانہ عائد

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے آل راؤنڈر ابھیشیک شرما آئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما نے آؤٹ ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں ناراضی کا اظہار کیا، جس پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلیسنگ مزارابانی کی گیند پر ورون چکرورتی نے ابھیشیک کا کیچ پکڑا جس پر ابھیشیک نے کچھ دیر کریز پر رک کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اشارے کرتے ہوئے واپس پویلین لوٹ گئے۔ کرکٹر کا آؤٹ ہونا آن فیلڈ ریویو کے بعد کنفرم ہوا تھا تاہم وہ اس فیصلے سے مطمئن نظر نہیں آئے۔



