کھیل
عاصم خان کا بڑا کارنامہ، ورلڈ سکواش چیمپئن کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے عاصم خان نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا ، انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ ایشین کوالیفائر ایونٹ جیت کر ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عاصم خان نے ہانگ کونگ میں ہونیوالا ورلڈ چیمپئن شپ ایشین کوالیفائر ایونٹ جیت کر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ملائشیا کے جوکم چواہا کو تین دو سے ہرایا۔ عاصم خان کی جیت کا اسکور 3-11،11-13، 11-9،11-3، 10-12 رہا۔



