پاکستان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، حکومت کا عوام سے بڑامذاق

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے عوام سے بڑا مذاق کر ڈالا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔



