انٹرنیشنل

آئرش وزیراعظم نے اچانک استعفیٰ کیوں دیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

آئرش وزیراعظم نے الیکشن سے 12 ماہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان ' وہ ذاتی اور سیاسی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہے ہیں : وارڈ کر

آئرلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ کے وزیراعظم نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ اس حوالے سے ایسی وجہ سامنے آئی ہے کہ پورے ملک کے سیاستدان گہری سوچ میں کھو گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئرش وزیراعظم نے الیکشن سے 12 ماہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی اور سیاسی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن استعفے کی بنیادی وجہ سیاسی ہی ہے۔ وراڈکر کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے سب سے بہتر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا وہ فائن گیل کے صدر اور لیڈر کے طور پر بھی ابھی مستعفی ہورہے ہیں اور جانشین کے منتخب ہوتے ہی وزیراعظم کا عہدہ بھی چھوڑ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button