پاکستان

افغانستان کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کے باعث ایسے حالات بن رہے ہیں، ہماری فورسز پاکستان کے دفاع کیلئے مضبوط ہیں: بیرسٹر گوہر ، عمران خان

راولپنڈی( کھوج نیوز) افغانستان کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان کیساتھ معاملات ٹھیک رکھنے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایسے حالات کبھی پیدا نہیں ہوئے ‘ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کے باعث ایسے حالات بن رہے ہیں، ہماری فورسز پاکستان کے دفاع کیلئے مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو یاد دہانی کے لیے خط لکھا تھا، امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا ہے، ہم نے کسی کو یہاں سے احتجاج کیلئے آرگنائز کر کے نہیں بھیجا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button