پاکستان

آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوگا؟ پتا چل گیا

آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کوختم ہوئے ہفتے میں 1.14 ارب ڈالربڑھے ہیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی(کھوج نیوز) آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کوختم ہوئے ہفتے میں 1.14 ارب ڈالربڑھے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کو 14 ارب 45 کروڑ ڈالر رہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.11 ارب ڈالر بڑھ کر 9.12 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 2.86 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.33 ارب ڈالر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button