پاکستان

سانحہ 9 مئی، آرمی چیف کا منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیخلاف دو ٹوک اعلان

سپریم کورٹ کے حکم پر9 مئی کے ورغلائے لوگوں کو پہلے ہی شک کا فائدہ دیا جاچکا ہے تاہم اصل مجرم کو حساب دینا پڑے گا اور ان سے کوئی ڈیل بھی نہیں ہوگی: جنرل عاصم منیر

راولپنڈی (کھوج نیوز) آرمی چیف آف پاکستان جنرل عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے خلاف دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ تاہم اِس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما جو کے اپنے آپکو معصوم ظاہر کرتے ہیں انہیں اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا خصوصا جب انکے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔میجر جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو یقین دلایا کہ شہدا اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ آئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو ہماری کمزوری اور ہمارے صبر کو لا محدود نہ سمجھا جائے۔آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں اور مسلح افواج و پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا، ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ معصوم لوگ جو اِن مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد کو نہیں سمجھ سکے اِن کو منصوبہ سازوں نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا، اِن ورغلائے ہوئے لوگوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر پہلے سے ہی شک کا فائدہ دیا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button