پاکستان

گندم سکینڈل، وزیراعظم کے احکامات کھوہ کھاتے، تحقیقاتی رپورٹ اڑن چھو

گندم سکینڈل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تاحال وزیراعظم کو پیش نہ کی جاسکی، ٹرمز آف ریفرنس میں اضافے کے باعث رپورٹ بنانے کیلئے مزید وقت چاہیے:عامران علی افضل

اسلام آباد(کھوج نیوز) گندم درآمد سکینڈل کے متعلق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے احکامات کو کھوہ کھاتے میں ڈال دیا جبکہ اس سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ بھی اڑن چھو ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گندم درآمد سکینڈل میں ملوث فراڈیوں کو منظر عام پر لانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے تحقیقاتی رپورٹ بنائی گئی تھی جس کی تاحال تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش نہیں کی جاسکی جبکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل نے کہا کہ ٹرمز آف ریفرنس میں اضافے کے باعث رپورٹ بنانے کے لئے مزید وقت چاہیے، رپورٹ کب جمع ہوگی فی الحال نہیں بتاسکتا۔ کامران علی افضل نے سابق نگران وزیر اعظم کو تحقیقات کے لیے بلانے کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کی اور اسے افواہ قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button