ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز صارفین کیلئے بڑی تبدیل کا اعلان کر دیا

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے موبائل ایپ کا ڈیزائن تبدیل کر دیا ہے جبکہ ایک نیا 'ڈارکر ڈارک موڈ' بھی متعارف کرایا گیا ہے

امریکا( مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کی انتظامیہ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے صارفین کے لئے بڑی تبدیل کا اعلان کر دیا جس کے بعد سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے ایپ کے نئے ڈیزائن کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ میسجنگ پلیٹ فارم کا یوزر انٹرفیس تبدیل کیا گیا ہے۔ آخری بار واٹس ایپ کا ڈیزائن 2021 میں تبدیل کیا گیا تھا اور اب 3 سال بعد ایسا کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے ڈیزائن میں 35 مختلف رنگوں پر غور کرنے کے بعد نئے انداز کا انتخاب کیا گیا گیا۔نئے یوزر انٹرفیس میں نئے آئیکونز کو متعارف کرایا گیا ہے جبکہ چیٹس کے ڈیفالٹ بیک گرانڈ کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے اسی طرح چیٹ ببل کے رنگوں اور فلوٹنگ ایکشن بٹن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اوپر سے سبز رنگ کو ہٹایا دیا گیا ہے جو اب تک اس ایپ کا امتیازی رنگ سمجھا جاتا تھا۔ کمپنی نے بتایا کہ نئے ڈیزائن میں ایسے رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو کم روشنی والے ماحول میں آنکھوں پر زیادہ تنا کا باعث نہ بنے۔

اسی طرح ڈارک موڈ کو مزید گہرا کیا جا رہا ہے تاکہ پیغامات کو پڑھنا آسان ہو جائے۔ آئی او ایس ایپ کی طرح کی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ میں بھی نیوی گیشن بار اب ایپ کے نیچے نظر آئے گی، جس میں چیٹس، اپ ڈیٹس، کمیونٹیز اور کالز کے آپشنز موجود ہوں گے۔ آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز کو سینڈ کرنا آسان کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک نیا اٹیچمنٹ لے آٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button