نگرنگرسے

پیرودھائی بس سٹینڈ پرغیرقانونی تجاوزات،ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی

کمشنر راولپنڈی کی ہدایات کی روشنی میں ایم او میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے فوری ایکشن لیا۔

 راولپنڈی  ( کھوج نیوز )پیرودھائی بس سٹینڈ پرغیرقانونی تجاوزات،ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ کمشنرراولپنڈی انجینئرعامرخٹک نے پیرودھائی بس سٹینڈ پر غیر قانونی بس بیز  اور تجاوزات سے متعلقہ موصول ہونے والی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کو اسے ختم کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات کی روشنی میں ایم او میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے فوری ایکشن لیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پیرودھائی اڈے پر آئیڈل پارک کے نام سے بسوں کے لیے پارکنگ کی تیاری کے لیے کام شروع کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بسوں کی روانی متاثر ہوئی تھی۔ اس وجہ سے اڈے کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھیڑ ہو گئی تھی اور کچھ ٹرانسپورٹرز اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راستے کو بس بے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سی او میونسپل کارپوریشن عمران علی نے تجاوزات و غیر قانونی ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بنائے جانے والے پرائیویٹ بس بیز کو ختم کر کے دکانداروں کو تنبیہہ کی کہ آئندہ ایسے غیر قانونی اقدامات میں ملوث پائے جانے والی دکانداروں کی دکانیں کینسل کر دی جائیں گی۔ 
 کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیر ودھائی عوام کی سہولت اور ریونیو کی بہتری کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس کی تزئین و آرائش کرنے کا مقصد مسافروں کو بہتر سے بہتر ین سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button