پاکستان

ملک کیخلاف بغاوت اور پاک فوج میں تقسیم’ شہباز شریف نے بھی ایکشن لے لیا

ملک کیخلاف بغاوت اورافواج میں تقسیم کرنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے، 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی: شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک کے خلاف بغاوت اور افواج پاکستان میں تقسیم کرنے والوں کے خلاف وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بھی سخت ایکشن لینے کی ٹھان لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ شہدا کے ورثا کے درمیان ہونا میرے لیے فخر کا باعث ہے، شہدا نے وطن عزیزکی حفاظت کیلئے راتوں کو سرحدوں پر پہرے دییے، جانیں قربان کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہدا اپنے بچوں کو یتیم کر گئے لیکن لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچالیا، آپ کی عظمت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم آج کے دن شہدا اور غازیوں کو یاد کر رہی ہے، شہدا کے ورثا نے حوصلے اور ہمت سے اپنے پیاروں کی داستانیں بیان کیں، قوم آج کے دن اپنے شہدا اور غازیوں کو سنہری الفاظ میں یاد کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، 9 مئی کو شہدا کے اہلخانہ کے دل پر قیامت گزر رہی تھی، ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، عہد کرتے ہیں آپ کے دلوں کو دوبارہ یہ ٹھیس قیامت تک نہیں لگنے دیں گے، ایسا سیاہ دن پاکستان کی تاریخ میں دوبارہ نہیں آئے گا،قانون اپنا راستہ اپنائے گا اور انصاف کے مطابق فیصلے ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2019 میں دشمن نے چھپ کر وار کرنے کی کوشش کی، پاکستان کے جانبازوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ 9 مئی کے سانحہ میں بے گناہوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا، 9 مئی کے ذمہ داروں ، ملک کیخلاف بغاوت اورافواج میں تقسیم کرنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button