انٹرنیشنل
آسٹریلیا کی وزیرخارجہ نےاپنی دوست سےشادی کرلی
پینی وانگ اور ان کی ساتھی سوفی الاؤچے کے درمیان تقریباً 20 سال سے دوستی قائم ہے اور دونوں ساتھ بھی رہ رہے تھے
کینبرا (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وانگ نےاپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ پینی وانگ اور ان کی ساتھی سوفی الاؤچے کے درمیان تقریباً 20 سال سے دوستی قائم ہے اور دونوں ساتھ بھی رہ رہے تھے۔ ایڈیلیڈ میں ہفتے کو ہونے والی شادی کی تقریب میں وزیراعظم اوردیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔