اسرائیلی وزیراعظم نےاپنےعہدے اورحکومت کو خطرے میں ڈال دیا،امریکی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ نے ہنگامہ مچا کردیا
انٹیلیجنس اداروں نے اندازہ پیش کیا ہے کہ نیتن یاہواور ان کے دائیں بازو کے شراکت داروں کی حکومت پر اسرائیلی عوام کا اعتماد کم ہو رہا ہے
واشنگٹن(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نےاپنےعہدے اورحکومت کو خطرے میں ڈال دیا،امریکی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ نے ہنگامہ مچا کردیا، امریکی سینیٹ میں جمع کرائی گئی ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی بطور اسرائیلی وزیراعظم اپنے عہدے پر قائم رہنے کی صلاحیت خطرے میں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران ا تحاد کی بقا بھی خطرے میں ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، غزہ جنگ کے نتیجے میں قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے متعلق رپورٹ میں امریکی انٹیلیجنس اداروں نے اندازہ پیش کیا ہے کہ نیتن یاہواور ان کے دائیں بازو کے شراکت داروں کی حکومت پر اسرائیلی عوام کا اعتماد کم ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں موجودہ واقعات اور پیش رفت کا مطالعہ کرنے کے بعد کہا گیا ہے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ممکنہ طور پر مظاہرے کیے جائیں گے جس کے بعد ایک اعتدال پسند حکومت کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔