پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی  اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی

میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے، تاہم پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے

راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی  اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی واضح ہو کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے۔ پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے، تاہم پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے۔

پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر بھی قناتیں لگادیں، اس حوالے سے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں۔ سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button