انٹرنیشنل

اسرائیل کی غزہ میں بمباری، میئر لندن صادق خان نے بڑا مطالبہ کردیا

غزہ میں فوجی مداخلت بڑھنے سے صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی، سیاسی طریقے سے ہی امن کا قیام ممکن ہے: میئر لندن صادق خان

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی بمباری کے متعلق کہا کہ غزہ میں جتنی جلدی ہو سکے جنگ بندی کی جائے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام)پر پوسٹ ایک ویڈیو میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ اسرائیل سمیت کسی کو بھی حق نہیں کہ وہ بین الاقوامی قوانین کو توڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوجی مداخلت بڑھنے سے صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی، سیاسی طریقے سے ہی امن کا قیام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں معصوم شہریوں تک زندگی کی بنیادی ضروریات پہنچانا بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

صادق خان نے کہا کہ ‘میں عالمی برادری کیساتھ آواز ملا کر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں’۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں رہنے والے افراد کے رشتے دار غزہ میں تشدد اور ہلاکتوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اپنیدفاع کا حق حاصل ہے، مگر وہ انہیں ہدف بنائیجو 7 اکتوبرکے حملے کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری حماس کی قید میں موجود افراد کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں بڑھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button