پاکستان

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ریلوے ملازمین کا احتجاج، لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند

تنخواہوں کی ادائیگی تک مین ٹریک کو بند رکھا جائے گا، ریلویز کے ایف این سی او ، ڈپٹی ڈی ایس لاہور واشنگ لائن مذاکرات کیلئے پہنچ گئے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین نے واشنگ لائن پر احتجاج کیا جس سے لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند ہوگیا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند ہوگیا۔ لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس ، پاک بزنس اور قراقرم ایکسپریس روانہ نہ ہو سکیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک مین ٹریک کو بند رکھا جائے گا۔ ریلویز کے ایف این سی او ، ڈپٹی ڈی ایس لاہور واشنگ لائن مذاکرات کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button