پاکستان

عام انتخابات ، الیکشن کمیشن نے فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا

عام انتخابات کے لیے 28 جنوری 2024 بروز اتوار کی تاریخ متوقع، مجھے یقین نہیں ہے کہ الیکشن جنوری میں ہو پائیں گے: ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد(کھوج نیوز) عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد قومی سیاستدانوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کو 2 دن بعد اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دے گا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے دو نومبرکو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے دے گا تاہم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یقین نہیں کہ الیکشن جنوری میں ہو پائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے دوسرے ہی دن صدر علوی کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، پلان کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں۔اب ذرائع کے مطابق انتخابات کے لئے28 جنوری 2024 بروز اتوار کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن متعلقہ حکام کو تحریری طور پر جلد آگاہ کر دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button