پاکستان

گندم کا بحران،نوازشریف نےایکشن لےلیا،وزیراعظم شہبازشریف کی بھی اجلاس میں طلبی

نواز شریف نے آج ہی شہباز شریف کو طلب کر لیا۔مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی بیٹھک میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے

لاہور (کھوج نیوز )گندم کا بحران،نوازشریف نےایکشن لےلیا،وزیراعظم شہبازشریف کی بھی اجلاس میں طلبی،رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گندم کی خریداری کے حوالے سے بحرانی کیفیت پیدا ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین آج ماڈل ٹاون پارٹی سیکرٹریٹ میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر و وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے، نواز شریف نے آج ہی شہباز شریف کو طلب کر لیا۔مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی بیٹھک میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ اہم بیٹھک میں رانا ثناءاللہ، خواجہ آصف سمیت سینئر رہنما شریک ہوں گے۔

ماڈل ٹاؤن اجلاس میں صوبائی وزراءاور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور عہدیدار بھی شریک ہوں گے جبکہ مشاورتی اجلاس میں گندم کی خریداری کے معاملے پر پارٹی قائدین کو بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آج کے ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورتی اجلاس میں 11 مئی کو ہونے والے ن لیگ کے جنرل کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہو گی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button