کھیل

راشد لطیف کے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے متعلق حیران کن انکشافات

بابر اعظم کے پیغامات اور ٹیلیفون کالز کا ذکاء اشرف سمیت عثمان واہلہ اور سلمان نصیر کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں: راشد لطیف

لاہور (کھوج نیوز) سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے متعلق حیران کن انکشافات کر کے کرکٹ مداحوں سمیت بورڈ میں ہلچل مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ کپتان کے پیغامات اور ٹیلیفون کالز کا ذکاء اشرف کو جواب دینا چاہیے۔ کپتان نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران عثمان واہلہ اور سلمان نصیر سے بھی رابطہ کیا انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ دوسری طرف چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی اہم ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے چیف سلیکٹر اور کپتان کے معاملات دخل اندازی نہیں کی اور ٹیم ان کی مرضی چنی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button