انٹرنیشنل

امریکی شہر نیویارک میں دھماکہ اور زلزلے کے جھٹکے

ان کی دیواریں زلزلے سے لرز اٹھیں جبکہ ایسٹ ریور کے اوپر ایسٹوریا جیسے دور دراز علاقے سے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرج چمک کی آواز نے انہیں جگا دیا: شہری

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر نیو یارک کے روزویلٹ جزیرے میں دھماکے اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد فائر فائٹرز نے ایمرجنسی رسپانس پروٹوکول شروع کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایف ڈی این وائی نے ڈیلی میل کو بتایا کہ دھماکے اور عمارت کے جھٹکوں کی اطلاع ملنے کے بعد روزویلٹ آئی لینڈ برج اینڈ ٹرام کے جنوب میں واقع مین اسٹریٹ کے 580 بلاک پر صبح 6 بجے سے پہلے عملے کو بلایا گیا۔ روزویلٹ جزیرے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں آج صبح بیدار ہونے پر کم از کم تین بار دھماکے اور جھٹکے محسوس ہوئے جبکہ تیسرا ارتعاش مزید دور تک محسوس کیا گیا۔

جزیرے پر رہنے والے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کی دیواریں زلزلے سے لرز اٹھیں جبکہ ایسٹ ریور کے اوپر ایسٹوریا جیسے دور دراز علاقے سے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرج چمک کی آواز نے انہیں جگا دیا۔ ممکنہ دھماکے کے منبع کا پتہ لگانے کیلئے فائر فائٹرز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایمرجنسی سروس کی بڑی تعداد موجود ہے اور مین اسٹریٹ پر فائر بریگیڈ کے کئی ٹرک اور پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں۔

نیو یارک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا ٹرانسفارمر کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو وولٹیج کو کم کرتے ہوئے بجلی کو ایک سرکٹ سے دوسرے سرکٹ میں منتقل کرتا ہے۔ واقعہ کے بعد روزویلٹ جزیرے، مین ہیٹن اور کوئنز میں ایمرجنسی ریسپانڈرز نے مبینہ طور پر توانائی کمپنی کون ایڈیسن سے درخواست کی ہے کہ متعدد عمارتوں میں بجلی کی بندش کو دور کیا جائے۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button