انٹرنیشنل

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ سری لنکا کے مقاصد منظرعام پر آگئے

ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

کولمبو(ویب ڈیسک)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ سری لنکا کے مقاصد منظرعام پر آگئے۔رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 2008ء کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ سری لنکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button