انٹرنیشنل
بین الاقوامی شخصیات کے وارنٹ گرفتاری،عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل میں بھی کھلبلی مچادی
غزہ میں جنگی جرائم کے حوالے سے وزیر اعظم نیتن یاہو کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے جس کے باعث اسرائیل میں کھلبلی مچی ہے
تل ابیب ( ویب ڈیسک )بین الاقوامی شخصیات کے وارنٹ گرفتاری،عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل میں بھی کھلبلی مچادی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ میں جنگی جرائم کے حوالے سے وزیر اعظم نیتن یاہو کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے جس کے باعث اسرائیل میں کھلبلی مچی ہے ۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے وزیر اعظم نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور آرمی چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی کے غزہ جنگ کی وجہ سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے امکان پرگہری تشویش اور اس کےمتبادل آپشنز پرغورکا فیصلہ کیا ہے۔ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو کے دفتر میں ان خدشات پر فوری اور سنجیدہ بحث ہوئی۔