پاکستان

نوازشریف کے خلاف گھر سے بغاوت،سردار مہتاب عباسی نشاندہی کردی

مہتاب احمد عباسی کا مزید کہنا تھا کہ (ن )لیگ خیبرپختونخوا میں جب تک میرا اثر تھا ہم نے وہاں حکومت بنائی، خیبرپختونخوا میں اب (ن )لیگ کا کوئی مستقبل نہیں رہ گیا

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)نوازشریف کے خلاف گھر سے بغاوت،سردار مہتاب عباسی نشاندہی کردی۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد عباسی نے کہا ہے کہ  پچھلے انتخابات میں مسلم لیگ( ن) چھوڑ چکا ہوں،سیاسی فیصلے جب گھر کے چند افراد کریں تو پھر سیاسی جماعت نہیں رہتی لمیٹڈ کمپنی بن جاتی ہے، نواز شریف پر گھر کے افراد اثر انداز ہونا شروع ہوگئے، شاہد خاقان سمیت کئی ساتھیوں سے رابطہ ہے، ہماری نئی سیاسی جماعت بنی تو روایتی سیاست نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل تھا، نواز شریف سے تعلق اس سے بھی پہلے کا ہے جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔

سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ  میں نے نواز شریف کا سیاست میں پہلا پروگرام ایبٹ آباد میں منعقد کیا تھا، مسلم لیگ( ن) سے طویل رفاقت ختم کرنا بہت مشکل کام تھا، آج بھی نواز شریف کا بہت احترام کرتا ہوں، خطے میں دیگر ممالک ترقی کررہے ہیں پاکستان تنزلی کی طرف جارہا ہے، ایک وقت تھا جب نواز شریف ساتھیوں کی مشاورت سے خود فیصلے کرتے تھے، پچھلے کئی برسوں سے نواز شریف خود فیصلے کرنے سے رک گئے ہیں، لگتا ہے نواز شریف پر گھر کے افراد زیادہ اثر انداز ہونا شروع ہوگئے ہیں، سیاسی فیصلے جب گھر کے چند افراد کریں تو پھر سیاسی جماعت نہیں رہتی لمیٹڈ کمپنی بن جاتی ہے۔  مہتاب احمد عباسی کا  مزید کہنا تھا کہ (ن )لیگ خیبرپختونخوا میں جب تک میرا اثر تھا ہم نے وہاں حکومت  بنائی،  خیبرپختونخوا میں اب (ن )لیگ کا کوئی مستقبل نہیں رہ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button