انٹرنیشنل
ترکیہ انتخابات ، سرکاری ملازمین کی موجیں، 45 فیصد تنخواہو ں میں اضافہ
ترکیہ الیکشن، 20سال سے اقتدار میں رہنے والے ترک صدر اردوان کو اس مرتبہ الیکشن میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز) ترکیہ میں انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45فیصد تک اضافے کا اعلان کردیاگیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترکیہ میں سرکاری محکموں میں تقریبا 50لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں۔صدر رجب طیب اردوان اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے شرح سود میں کمی کے وعدے پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل صدر رجب طیب اردوان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45فیصد تک اضافے کا اعلان کردیا ہے۔20سال سے اقتدار میں رہنے والے ترک صدر اردوان کو اس مرتبہ الیکشن میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے مہنگائی کی شرح کو سنگل ہندسے تک کم کرنے اور معاشی ترقی کو بڑھانے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔