انٹرنیشنل

ترکیہ صدر نے ملک کے بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کر لی

استنبول کے میئر نے صدر کی اے کے پارٹی کے امیدوار کے خلاف باآسانی فتح حاصل کی جبکہ ری پبلکن پیپلز پارٹی نے کئی دیگر بڑے شہروں میں بھی میئر کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ملک کے بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ووٹ ان کی پارٹی کے لیے دو دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ملک کی آٹھ کروڑ 50 لاکھ آبادی کے ابتدائی نتائج کے مطابق ریپبلکن پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی جبکہ رجب طیب ایردوآن کی جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی (آق) کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انتخابات میں اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی نے دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت کئی شہروں میں میدان مار لیا۔ استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو نے صدر ایردوان کی اے کے پارٹی کے امیدوار کے خلاف باآسانی فتح حاصل کی جب کہ ری پبلکن پیپلز پارٹی نے کئی دیگر بڑے شہروں میں بھی میئر کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر ری پبلکن پارٹی نے ترکیہ کے 81 صوبوں میں سے 36 کی میونسپلٹی جیت لی جب کہ ایردوان کی جماعت اے کے پارٹی کے کئی مضبوط اضلاع میں بھی حزبِ اختلاف کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں صدر ایردوان نے تقریبا دو دہائیوں تک ترکیہ پر حکومت کی ہے اور الیکشن سے قبل ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں میں اے کے پی اور ری پبلکن پیپلز پارٹی میں استنبول میں سخت مقابلے کی پیش گوئی کی گئی تھی یہی نہیں ری پبلکن پیپلز پارٹی کی ملک بھر میں ممکنہ شکست دیکھی جا رہی تھی لیکن انتخابی نتائج ان تمام جائزوں کے برعکس آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button