انٹرنیشنل

اسرائیل کا حملہ، ایران نے خوفناک نتائج کی دھمکی دیدی

سوئس حکام کو اسرائیلی حملے کے بارے میں بتایا گیا اور اس میں امریکا کی ذمہ داری پر زور دیا گیا: ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کا جواب

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کا شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل کو خوفناک نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے امریکا کو بھی خبردار کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے سخت ردعمل سے خبردار کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کو بھی جوابدہ ٹھہرائے گا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی اسرائیل کو سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان نے کہا ہے کہ حملے کے بعد ایران میں امریکی مفادات کو دیکھنے والے سوئس سفارت خانے کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سوئس حکام کو اسرائیلی حملے کے بارے میں بتایا گیا اور اس میں امریکا کی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی ملاقات میں صہیونی حکومت کے حمایتی کے طور پر امریکی حکومت کو ایک اہم پیغام بھی بھجوایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button