پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک اور کیس میں آزادی کا پروانہ مل گیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اسلام آباد کے تھانا مارگلہ میں درج لانگ مارچ توڑپھوڑکے ایک اورکیس میں بری ہوگئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ایک اور کیس میں آزادی کا پروانہ مل گیا اور وہ کون سا کیس تھا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کی درخواست بریت منظور کرلی۔ درخواست بریت پر وکلا سردار مصروف اور آمنہ علی نے دلائل دیے۔ عمران خان کے ساتھ اسدعمر اور راجا خرم نواز بھی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس سے بری ہوئے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے لانگ مارچ توڑپھوڑ کا وقوعہ بتایاگیا، کسی بھی گواہ کو شامل تفتیش نہیں کیاگیا۔عدالت نے قرار دیاکہ مدعی مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر انتظامیہ کی جانب سینوٹیفکیشن جاری کرنیکامجاز نہیں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بطور مدعی مقدمہ بھی درج کرنے کا مجاز نہیں۔ عدالت نے کہا کہ سی سی ٹی وی بھی عدالت میں مہیا نہیں کی گئی، تفتیشی افسر نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا لہذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button