پاکستان

بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہر کس نے دیا؟ چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آگیا

مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ شب معراج والے دن میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینرکے قطرے ملائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ شب معراج کو میریکھانے میں ٹوائلٹ کلینرکے 3 قطرے ملائے گئے، تحقیق سے پتہ چلا ٹوائلٹ کلینر سے ایک ماہ بعدطبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، مجھے کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لاؤں؟ ان کا کہنا تھاکہ پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھیں اب کچھ دیرکھول دی جاتی ہیں، مجھے بنی گالا میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button