پاکستان

بشریٰ بی بی کو زہر کس نے دیا؟ عمران خان نے بڑا راز فاش کر دیا

بشری بی بی کو بنی گالہ میں زہردیا گیا ' مجھے پتہ ہے اس کے پیچھے کون ہے' جلد اور زبان پر نشانات پڑ گئے ہیں، عدالت مکمل میڈیکل چیک اپ اور انکوائری کرانے کا حکم دے

اسلام آباد (کھوج نیوز) سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو زہر کس نے دیا ؟ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑا راز فاش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے دعویٰ کیا کہ بشری بی بی کو بنی گالہ میں زہردیا گیا ہے، شک ہے بشری بی بی کو زہر دیا گیا، مجھے پتہ ہے اس کے پیچھے کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات پڑ گئے ہیں، عدالت بشری بی بی کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور انکوائری کرانے کا حکم دے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی کا معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم یونس سے کرایا جائے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کوبشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دینے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button