کھیل

آرمی چیف سےبرطانوی باکسرعامرخان اورمارشل آرٹ فائٹرشاہ زیب رند کی ملاقات

ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےکھیلوں کے میدان میں دونوں کی قابلیت کو سراہا

راولپنڈی(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےپاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹرشاہ زیب رند  نےجی ایچ کیو میں ملاقات کی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےکھیلوں کے میدان میں دونوں کی قابلیت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ باکسرعامرخان سابق ورلڈ چیمپئن رہے ہیں جبکہ شاہزیب رند نے حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں بھارتی فائٹرکو شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button