پاکستان

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی ایک بارپھر ایک دوسری پر جھپٹ پڑے

حکومت کے خلاف اپوزیشن الائنس میں جمعیت علماء اسلام کی شمولیت کے امکانا ت کم ہوتے دکھائی دیتے ہیں

لاہور (کھوج نیوز )مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی ایک بارپھر ایک دوسری پر جھپٹ پڑے،رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن الائنس میں جمعیت علماء اسلام کی شمولیت کے امکانا ت کم ہوتے دکھائی دیتے ہیں کیونکہ جے یو آئی اور تحریک انصاف کے مابین اعتماد کا فقدان دیکھنے میں آ رہاہے ، وزیر اعلیٰ کے پی کے کے بیان کے بعد جے یو آئی نے تحریک انصاف سے ناراضگی کا اظہار کیاہے ۔

کھوج نیوزذرائع نےجے یو آئی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا، ہمیں پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں ہے ، ہم الگ تحریک چلائیں گے ، پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، تحریک انصاف پہلے اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرے، مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماوں کو پی ٹی آئی سے فی الحال رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ جے یو آئی ذرائع کا کہناہے کہ جب سنجیدہ رابطہ ہو گا تو ہی الائنس میں شمولیت پر غور کریں گے ۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button